• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کا امتحانی مراکز کا دورہ

بفہ (نمائندہ جنگ) چیئرمین تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد محمد شفیق اعوان نے گزشتہ روز پاکستان پبلک سکول لودھی آباد قلندر آباد اور ضلع بٹگرام کے مختلف شہری سکولوں کے امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا انہوں نے میٹرک کے حالیہ جاری امتحانات میں شریک طلباء کا امتحانی ہال کا معائینہ کیا اس موقع پر چیئرمین محمد شفیق اعوان نے کہا کہ اس وقت تقریبآ ایک لاکھ چالیس ہزار سے زائد طلباء وطالبات کے لئے 537 امتحانی ہالز میں بہترین انداز سے میٹرک کا امتحان جاری وساری ہے جسکی کڑی نگرانی کی جارہی ہے وہ اور ان کا عملہ شفاف امتحان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں امتحان کے دوران ناجائز ذرائع کے استعمال پر نگران عملے سمیت کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائیگا محمد شفیق اعوان نے کہا کہ امتحانات کو شفاف بنانے اور طلباء کو نقل اور رٹا سسٹم سے نکالنے کے لئے ایبٹ آباد بورڈ نے ایس ایل او کی بنیاد پر پرچوں کی جو کوشش شروع کی تھی اس کے موثر نتائج ملنا شروع ہورہے ہیں ان شاءاللہ اب گائیڈ پاکٹ اور نقل کے خاتمے سے طلباء اپنی تعلیمی قابلیت اور صلاحیت کے بل بوتے پر امتحان میں کامیابی حاصل کریں گے جو کے طلباء کے روشن مستقبل کا آئینہ دار ہوگا۔
پشاور سے مزید