• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی کے کرائیوں کو کلومیٹر کے حساب سے بڑھانے کی تجویز ہے،مشیر خزانہ

پشاور(جنگ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کی زیر صدارت ٹرانس پشاور اور کیپوما کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طارق عثمان، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر سولرائزیشن پیڈو سمیت متعدد حکام نے شرکت کی۔ مشیر خزانہ نے اگلے سال سے بی آر ٹی کی سبسڈی کو آدھا کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں بی آر ٹی کے کرائے اور بسوں کو اس طرح سے ریشنلائز کرنا ہے تاکہ عوام پر زیادہ غیر ضروری بوجھ نہ پڑے۔ مشیر خزانہ نے بی آر ٹی کے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو بڑھانے کیلئے اخراجات میں کمی کی جائے اور بی آر ٹی پراپرٹی کو مارکیٹ نرخ کے مطابق لایا جائے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ بی آر ٹی کے کرائیوں کو کلومیٹر کے حساب سے بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ بی آر ٹی کے بجلی اخراجات کیلئے متبادل ذرائع کی خاطر اقدامات کیے جائیں۔
پشاور سے مزید