• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا، الیکشن کی شکایات درج کرانے کیلئے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم

پشاور(نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات برائے چیئرمین تحصیل کونسل 2024 میں عوام الناس کی سہولت کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق اس سنٹر میں عوام الناس کو الیکشن کے حوالے سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے کی سہولت ہو گی۔ شکایات کے بروقت اَزالہ کے لیے فوری طور پر کارروائی کی جائے گی اور اِس مقصد کے لیے سنٹر میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سنٹر قائم کئے ہیں جس میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کیےگئے ہیں۔چیئرمین تحصیل کونسل کے الیکشن میں شکایات کیلئے ای میل، فون نمبر اور فیکس پر رابطہ کیا جا سکتا ہے
پشاور سے مزید