وزیرِاعظم شہباز شریف نے بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بہار کی علامت بیساکھی پیار، محبت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد اور ثقافتوں کا خوبصورت امتزاج ہے اور بیساکھی کے موقع پر میں آپ سب کو پیار، محبت اور امن کا پیغام دینا چاہتا ہوں۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ آئیں مل کر پُرامن دنیا کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔