• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ آج پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کے امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا ڈویژن، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں بارش ہو گی۔

پی ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ ڈی جی خان اور کوہِ سلیمان کے ندی نالوں میں سیلاب کے  امکانات ہیں جبکہ مری اور گلیات میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی پنجاب کے اضلاع میں ژالہ باری کے بھی امکانات ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان عرفان علی نے  آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ عید پر پردیسیوں کی واپسی کا سفر موسمی تبدیلی سے متاثر ہو سکتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لیاقت پور اور بہاولپور سے لاہور آنے والے مسافر خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ہنگامی صورتِ حال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان عرفان علی نے ضلعی انتظامیہ کو خاص طور پر 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید