صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خوشی ہے بینظیر بھٹو کی دی ہوئی ذمہ داری پوری کردی۔
گڑھی خدابخش میں ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے جلسے سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو نے اپنی سیاسی وصیت میں کہا تھا کہ میں نے جیل کاٹی ہے، میں پارٹی سنبھال لوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عوام کی طاقت سے بی بی کا سپرد کیا گیا فرض پورا کردیا۔
صدر مملکت نے یہ بھی کہا کہ پاکستان غریب ملک نہیں، یہ حالات صرف اسلام آباد میں بیٹھنے والے بابوؤں کی کم عقلی کی وجہ سے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بیٹھے بابوؤں کی سوچ، سمجھ اور کم عقلی نے قوم کو غریب کر رکھا ہے، ورنہ ملک وسائل سے مالا مال ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم مل کر بیٹھیں اور سوچیں تو کوئی مسئلہ نہیں جسے حل نہ کیا جاسکے۔