• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف گرینڈآ پریشن ،ایک گاڑی اور ساما ن ضبط

پشاور ( وقائع نگار) کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ ڈائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیشن ذی الحجہ الیاس کی ہد ایت پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل محمودنے ڈیمالشنگ سٹاف اورپولیس کے ہمراہ دلہ زاک روڈ ٗگل آباد اور اشرف روڈ پر تجاوزات کیخلاف گرینڈآ پریشن کیا اس دوران دکانداروں نے دکانوں کے باہر فٹ پاتھوں پر قبضہ کیاہواتھا جس کی وجہ سے عوام کو آنے جانے میں مشکلات پیش آرہی تھی جس پر کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ نے فٹ پاتھوں ٗ سڑ ک کنارے اور د یگر مقامات پردکانوں سے باہر پڑا ہوا ایک گاڑی ساما ن بھی ضبط کرلیا جبکہ غیر قانونی تعمیرات بھی مسمارکردئیے ٗاس موقع پر انتظامیہ نے دکانداروں کو تاکیدکی کہ وہ فٹ پاتھوں پر تجاوزکرنے سے گریز کریں بصورت دیگر آپریشن جارہیگا۔
پشاور سے مزید