سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچے گا۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللّٰہ کی قیادت میں آنے والے وفد میں سعودی وزیر پانی اور زراعت، وزیر صنعت اور معدنیات، نائب وزیر برائے سرمایہ کاری شامل ہوں گے۔
سعودی وفد میں سعودی خصوصی کمیٹی کے سربراہ، وزارت توانائی اور وزارت سعودی فنڈ کے حکام بھی شریک ہوں گے۔
دورے کے دوران سعودی وفد صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف اور ایس آئی ایف سے کی ایپکس کمیٹی سے ملاقاتیں کرے گا۔
وزارت خارجہ کے مطابق اس دورے کا مقصد وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات میں اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے طے پانے والی مفاہمت کو تیز کرنا ہے۔