راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقے میں چوری کے الزام پر گھریلو ملازمین پر تشدد کیا گیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مالک مکان نے ملازم سرور مسیح، اس کی بیوی اور بیٹے پر بدترین تشدد کیا، تشدد سے ملازم کے بیٹے کی بازو کی ہڈی ٹوٹ گئی۔
متاثرہ ملازمین نے تھانہ روات پولیس کو تحریری درخواست دے دی، پولیس نے متاثرہ فیملی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
مقدمہ مالک مکان ملزم نوید اور اس کی اہلیہ فرزانہ کے خلاف درج کیا گیا۔
مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نوید اور فرزانہ کے گھر ڈیڑھ سال سے ملازمت کر رہے ہیں، 3 مارچ کو ملزمان کے گھر چوری ہوئی اور الزام ہم پر لگایا گیا۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے میرے شوہر اور بیٹے کو برہنہ کر کے تشدد کیا، ملزمان نے گھر کی دوسری منزل پر لے جا کر بدترین تشدد کیا، ملزمان نے میرے بیٹے اور شوہر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزمان ہمیں کمپیوٹر کی تاروں اور پلاسٹک پائپ سے مارتے رہے، ملزمان تشدد کے بعد ہمیں اسلام آباد کی سنسان سڑک پر چھوڑ آئے۔