• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے سی سی پریمیئر کپ: سعودی عرب نے ہانگ کانگ کو روند دیا

کراچی (جنگ نیوز) اے سی سی پریمیئر کپ ٹورنامنٹ میں عمان نے کمبوڈیا اور سعودی عرب نے ہانگ کانگ کو روند دیا۔ مسقط کے شہر العامرات میں سعودی عرب نے ہانگ کانگ کو 55 رنز سے شکست دے دی۔ سعودی عرب نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 202 رنز بنائے۔ اوپنر عبدالوحید نے 10 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 77، منان علی نے 18 گیندوں پر 4 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 44، فیصل خان نے 30 اور کپتان ہشام شیخ نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔ احسان خان نے 3 اور اعزاز خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ناکام ٹیم 147 رنز بنا سکی۔ کپتان نزاکت خان نے 73 رنز کی اننگز کھیلی ۔ زین العابدین اور عثمان نجیب نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں ۔ قبل ازیں کھیلا گیا میچ بارش کے باعث 11 اوورز تک محدود کر دیا گیا، عمان نے چھ وکٹوں پر 154 رنز بنائے۔اوپنر نسیم خوشی نے 27 گیندوں پر 69 رنز چھ چوکے اور چھ چھکوں کی مدد سے بنائے ۔ رفیع اللہ نے 23، خالد خلیل نے 19 اور ایان خان نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔ ناکام ٹیم جواب میں سات وکٹوں پر91 رنز بنا سکی، اسے 63 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کپتان لقمان بٹ نے 41 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، عاقب الیاس نے 17 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔
اسپورٹس سے مزید