• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس بی کی طارق بگٹی کو پی ایچ ایف کا صدر بنانے کی تصدیق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق کردی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تصدیقی خط ہاکی فیڈریشن حکام کے حوالے کردیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم کے نامزد طارق بگٹی کو ہاؤس نے اعتماد کا ووٹ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے خط اور دوسرے شواہد ایف آئی ایچ کو بھیج دیے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید