• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین فٹبال چیمپئن شپ کا 5مئی سے کراچی میں آغاز ہوگا، ایونٹ میں دسمبر 2023 ء تک کے رجسٹرڈ کلبز کو شرکت کا موقع دیا جائے گا۔ فائنل 21 مئی کو کھیلا جائے گا۔ پی ایف ایف کی جانب سے کلبز کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں، شرکت کی تصدیق ہونے پر ڈراز، شیڈول اور وینیوز کا اعلان کردیا جائے گا۔
اسپورٹس سے مزید