• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کی شکست کا سنگین خطرہ پیدا ہوگیا، سابق برطانوی جرنیل

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے ریٹائرڈ جنرل سر رچرڈ بیرنز نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ جنگ میں رواں سال یوکرین کی شکست کا ’’سنگین خطرہ‘‘ موجود ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلحے، گولہ بارود اور افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے یوکرین رواں سال موسم گرما میں روس کا حملہ برداشت نہیں کر پائے گا اور حملہ پسپا کرنے میں ناکام ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم روس سے فرنٹ لائن پر شکست کھا رہے ہیں، توقع ہے کہ موسم گرما میں روس بڑا حملہ کرے گا جس کا مقصد یوکرینی دفاعی حد کو توڑنا اور دیگر مقاصد حاصل کرنا ہو سکتا ہے، اور خدشہ ہے کہ یوکرین یہ حملہ نہیں روک پائے گا ۔

دنیا بھر سے سے مزید