• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر نما ئندوں کا اغوا ءقابل مذمت‘با ز یا ب کرا یا جا ئے‘ تنظیم تاجران پاکستان

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)مرکزی صدر تنظیم تاجران پاکستان نے آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی اورسینئر نائب صدر سردار مشتاق کے اغوا کا فوری نوٹس لیکر مقدمہ درج کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ انہوں نے راولپنڈی سے تاجر نمائندوں کے مبینہ اغوا پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر نمائندوں کو بازیاب نہ کرایا گیا توپہلے مرحلے میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج ہوگا اوراس کے بعدپورے ملک سمیت پنجاب میں تاجر احتجاج بھی کرینگے اور ملک بھر تندور شٹرڈاؤن کئے جائیں گے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لئے بغیر نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا جس پر شفیق قریشی اورسردار مشتاق نے اس فیصلے کو مسترد کیا جس کے کچھ گھنٹے بعد انہیں مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ۔ پریس کانفرنس میں آل پاکستان نان بائی ایسوسی ایشن اور اسلام آباد نان بائی ایسوسی ایشن کے عہدیدار اور دیگر بھی موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید