• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز آباد کے علاقےمیں 30 سالہ عابد کی ہلاکت،بھائی قاتل نکلا

ملتان(سٹاف رپورٹر ) پولیس تھانہ ممتاز آباد نے عید کی رات ممتاز آباد کے علاقے بھکل بھیڑ میں 30 سالہ عابد کے بلائنڈ مرڈر کو ٹریس کر کے قتل میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، مقتول کا سگا بھائی مدعی مقدمہ ہی قاتل نکلا ۔ ملزم محمد عامر نے بتایا کہ مقتول کے اس کی بیوی کے ساتھ تعلقات تھے اس رنج پر اس نے اپنے ہم زلف محمد عابد ولد ظفر حسین کے ساتھ مل کر پسٹل سے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے.سی پی او ملتان صادق علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور بتایا کہ یہ ایک بالکل بلائنڈ مرڈر تھا جس کو ٹریس کرنا پولیس ٹیموں کے لیے ایک چیلنج تھا۔ جس کو پولیس ٹیموں نے دن رات محنت کر کے اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے 36 گھنٹوں کے اندر ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔
ملتان سے مزید