• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ اے کا گرین بیلٹس پر پھل دار درخت لگانے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے گرین بیلٹس پر پھل دار درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے، شہر کی تمام گرین بیلٹس اور چوراہوں پر درخت لگائے جائیں گے۔امرود اور لیموں کے درختوں کی زیادہ شجرکاری کی جائے گی،یہ بات ڈی جی پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان نے چوک کمہارانوالہ پر شجرکاری کے موقع پر کی۔انہوں نے مزید کہا کہ گرین فیوچر وژن کے تحت کمشنر ملتان ڈویژن کی سر براہی میں شہر بھر کی گرین بیلٹس اور چوراہوں پر بھرپور شجرکاری کی جا رہی ہے دیگر پھل دار درختوں کی شجرکاری کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے ۔
ملتان سے مزید