• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کی دونوں سی ٹی سکین مشین خراب،مریض پریشان

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال کی دونوں سی ٹی سکین مشین خراب ہو گئیں جسکی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا واضح رہے کہ نشتر ہسپتال کی ایک سی ٹی سکین مشین ایک ماہ سے زائد عرصہ سے بند تھی جبکہ دوسری سی ٹی سکین مشین بھی گذشتہ روز اچانک خراب ہو گئی تھی جسکی وجہ سے سی ٹی سکین کے لئے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید قسم کی ذہنی و جسمانی اذیت کا سامنا کرنا پڑا اور مریضوں کو بغیر سی ٹی سکین کروائے ہی اپنے گھروں کو واپس جانا پڑا اس بارے میں مریضوں کا کہنا تھا کہ ایک سی ٹی سکین مشین پہلے ہی کئی روز سے خراب ہے سوموار کے روز جب وہ سی ٹی سکین کروانے آئے تو ان کو یہ کہہ کر گھر واپس بھیج دیا گیا کہ دوسری سی ٹی سکین مشین بھی خراب ہو گئی ہے لہذا ان کو کچھ دن بعد آنا پڑے گا مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو مریضوں کی تکلیف کا احساس نہیں ہے۔
ملتان سے مزید