• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرکا عید کی تعطیلات کے بعد مختلف برانچز کا دورہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے عید الفطر کی تعطیلات کے اختتام پر اپنے آفس کی مختلف برانچز کا دورہ کیا اور افسران و اہلکاروں کے دفاتر میں جاکر ان سے عید ملی اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔ ڈپٹی کمشنرنے اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ نے اپنے اہلکاروں کی خوشیوں میں برابر کی شرکت کی۔عید تعطیلات کے بعد عوامی مسائل کے فوری حل کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کی عمارت اور برانچز کی اپ گریڈیشن اور ریکارڈ رومز کے قیام کیلئے بھی اقدامات شروع کئے جارہے ہیں ۔
ملتان سے مزید