• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب نےسیکرٹریٹ کی نئی بلڈنگ میں منتقل ہونے کا عندیہ دیدیا

ملتان (سٹاف رپورٹر)سیکرٹری سروسز جنوبی پنجاب امجد شعیب خان ترین نےسیکرٹریٹ کی نئی بلڈنگ میں منتقل ہونے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں ان کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، سیکرٹری سروسز نے کہا کہ جلد جی او آر منتقل ہوجائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے آفس کو شفٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی آئی ڈیپ اے سی ایس آفس بلاک کی تزئین و آرائش کا کام دو ہفتوں کے اندر مکمل کرے اور پی ایچ اے سول سیکرٹریٹ کی لینڈ سکیپنگ کا کام اسی ہفتے شروع کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب دفاتر کی سیکرٹریٹ میں جلد منتقلی کے خواہاں ہیں، اس لئے سول سیکرٹریٹ کی تعمیر میں مزید تاخیر نہ کی جائے ۔
ملتان سے مزید