• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ نے ’ہر ظلم تیرا یاد ہے‘ گا کر شائقین کو حیران کر دیا


علیزے شاہ خوبرو اور باصلاحیت ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں جن کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ناصرف پاکستان بلکہ بیرونِ ممالک میں بھی پائی جاتی ہے۔

جہاں جہاں پاکستانی ڈرامے دیکھے جاتے ہیں وہاں وہاں علیزے شاہ نے کروڑوں مداحوں کے دلوں میں گھر کیا ہوا ہے۔

ڈرامہ شائقین علیزے کے خوبصورت چہرے، دلکش شخصیت اور ان اسکرین پر حیرت انگیز  موجودگی کو پسند کرتے ہیں۔

علیزے شاہ نے شہرت ڈرامہ سیریل ’عشق تماشا‘ سے حاصل کی جس کے بعد انہوں نے انڈسٹری کو متعدد قابل ذکر ڈرامے جیسے کہ عہد وفا، میرا دل میرا دشمن، دل موم کا دیا، محبت کی آخری کہانی اور جو تو چاہے دیے۔

آج کل اداکارہ اپنے آنے والے ڈراموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

علیزے شاہ نے حال ہی میں عید الفطر کے موقع پر ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی۔

اس شو کے میزبان ساحر لودھی تھے مہمانوں میں علیزے شاہ، آغا علی، نوال سعید اور دیگر کئی مشہور مہمان شامل تھے۔

علیزے شاہ نے اس شو میں بڑھ چڑھ کر گفتگو اور دیگر سیگمنٹس میں حصہ لیا اور چند گانے بھی گائے۔

انہوں نے سجاد علی کا مشہور  گانا ’ہر ظلم تیرا یاد ہے بھولا تو نہیں ہوں‘ گا کر سامعین کو حیران کر دیا۔

علیزے شاہ نے شو کے دوران بالی ووڈ کا گانا ’میرے محبوب قیامت ہوگی‘ بھی گایا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید