• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب کا بہاول نگر واقعے کی تحقیقات جج سے کروانے کا مطالبہ


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بہاول نگر واقعے کی تحقیقات جج کی نگرانی میں کرانے اور فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پبلک کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ بہاولنگر واقعے کی تحقیقات جج کی نگرانی میں کرائی جائے جبکہ فیض آباد ھرنا کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ حکومت نے اب تک 400 ارب روپے جمع کیا ہے جبکہ جون تک آئی ایم ایف کا ہدف 870 ارب روپے ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بیساکھیوں پر مبنی حکومت مہنگائی کا سیلاب لائی ہے، سعودی وفد کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان میں کوئی بھی سرمایہ کاری کرے ہم ویلکم کرتے ہیں۔

عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی قومی یکجہتی کی علامت ہیں، دیوار سے نہ لگایا جائے، تحریک تحفظ آئین کے نام سے 6 اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ انتظامیہ پنجاب میں الیکشن دھاندلی کر رہی ہے، حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ عوام کے سوا کوئی نہیں دے سکتا۔

قومی خبریں سے مزید