• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سزائے موت دینے پر پاکستانی عوام کی رائے تقسیم


مجرموں کو سزائے موت دینے پر اہل پاکستان کی رائے تقسیم ہوگئی۔

گیلپ پاکستان نے عوامی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ہے، جس میں سزائے موت دینے کی حمایت یا مخالف میں رائے مانگی گئی تھی۔

سروے میں پاکستانی عوام نے مجرموں کو سزائے موت دینے پر منقسم رائے کا اظہار کیا۔

سزائے موت کے قانون کی 45 فیصد پاکستانیوں نے حمایت کی اور کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینا درست عمل ہے۔

سروے میں 39 فیصد پاکستانیوں نے مجرموں کو سزائے موت دینے کی مخالفت کی اور کہا کہ کسی بھی صورت میں کسی کی جان لینا غلط ہے۔

سروے میں 11 فیصد پاکستانیوں نے سزائے موت دینے یا نہ دینے کے معاملے میں درمیانہ موقف اختیار کیا، انہوں نے نہ تو کھل کر حمایت کی اور نہ ہی مخالفت کی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید