• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا والدین تربیت کیلئے بچوں کو مار سکتے ہیں؟


کیا والدین تربیت کے لیے بچوں کو مارسکتے ہیں؟ اس سوال پر پاکستان کے عوام کی رائے تقسیم ہوگئی۔

گیلپ پاکستان نے ملک کے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔

سروے میں پاکستان کے عوام سے استفسار کیا گیا کہ کیا والدین تربیت کےلیے اپنے بچوں کو مارسکتے ہیں؟

سروے نتائج کے مطابق بچوں کو مارنے یا اُن پر ہاتھ اٹھانے کی 48 فیصد پاکستانیوں نے شدید مخالفت کی اور کسی بھی صورت میں مار لگانے کو غلط قرار دیا۔

گیلپ سروے میں 44 فیصد نے تربیت کی خاطر بچوں کو مارنے کا عمل درست قرار دیا۔

سروے میں 6 فیصد پاکستانیوں نے اس سوال پر درمیانہ مؤقف اختیار کیا، انہوں نے نہ تو بچوں کو مار لگانے کی حمایت کی اور نہ ہی مخالفت میں رائے دی۔

خاص رپورٹ سے مزید