فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ اب تک سپریم کورٹ میں جمع نہ ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے عید سے قبل رپورٹ اٹارنی جنرل آفس کو بھیجی۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نےاس پر اعتراضات اٹھا دیے اور انکوائری رپورٹ کمیشن کو واپس بھجوادی۔
واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن نے مظاہرین کے ساتھ تحریری معاہدہ کرنے والے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ انٹرنل سیکورٹی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور دھرنا ختم ہونے پر مظاہرین میں پیسے تقسیم کرتے ویڈیوز میں دکھائی دینے والے اس وقت کے ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل نوید اظہر حیات کو کلین چٹ دیدی ہے۔