• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا نے فوٹوگرافرز کو نومولود بیٹے کی تصویر بنانے سے روک دیا

تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔
تصویر بشکریہ: سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹسمین ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی ولادت کے چند ماہ اب واپس بھارت پہنچ گئی ہیں۔ 

واضح رہے کہ انوشکا اور ویرات کوہلی کے ہاں انکے دوسرے بچے کی ولادت اس سال فروری میں لندن میں ہوئی تھی۔

منگل کو جب انوشکا بھارت پہنچیں تو ایک پاپارازی نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر انوشکا کے لندن سے اپنے نومولود بیٹے آکے کے ساتھ بھارت پہنچنے کی تصویر پوسٹ کی۔ 

اس موقع پر انوشکا نے پاپارازی کو بچے کی صورت دکھاتے ہوئے ساتھ کھڑے دیگر فوٹو گرافرز سے کہا کہ وہ اس کی تصویر نہ بنائیں۔ 

انوشکا نے فوٹوگرافرز سے وعدہ کیا کہ بعد میں اپنے بچوں کے بغیر وہ انہیں اپنی تصاویر بنانے کا موقع دیں گی۔ 

یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات کوہلی کی پہلی اولاد انکی بیٹی وامیکا اب چھ برس کی ہوگئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید