بھارتی معروف بلے باز ویرات کوہلی اور بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے 15 فروری کو اپنے دوسرے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے ۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کا اعلان گزشتہ روز کیا ہے جس میں انہوں نے اپنے فالوورز کو بتایا ہے کہ اُن کے نومولود بیٹے کا نام ’اکائے‘ ہے۔
یہ نام کافی منفرد اور مختصر سا ہے جو تقریباً ہر انٹرنیٹ صارف نے پہلی بار سنا ہوگا۔
بھارتی میڈیا ’دی ویک‘ کے مطابق ویرات اور انوشکا شرما کے بیٹے کے منفرد نام کا مطلب ’امر‘، ’غیر زوال پذیر‘، ’لافانی‘ یا ’لازوال‘ ہے، یہ نام سنسکرت زبان سے ماخوذ ہے۔
نام ’اکائے‘ کا سنسکرت میں بنیادی مقصد ’کایا‘ لیا جاتا ہے جس کا مطلب ہے ’شکل‘ یا ’جسم۔‘
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات اور انوشکا کے بیٹے کا نام ایسے شخص کا بھی حوالہ دے سکتا ہے جو اپنی جسمانی شکل یا جسم سے ماورا ہو۔
دوسری جانب ’اکائے‘ نام کا ترک زبان میں مطلب ہے ’چمکتا ہوا چاند‘ یا ’چاند کی چمک‘، اس نام کو صنفی غیر جانبدار نام کہا جاتا ہے۔
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے مداحوں کا رد عمل
جوڑے کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔
بہت سے لوگ اس جوڑے کے نام کے معنی اور اس کی اہمیت کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
ویرات اور انوشکا سے متعلق مزید:
ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور جنوری 2021ء میں ان کے ہاں پہلی اولاد بیٹی نے جنم لیا تھا جس کا نام اس جوڑی نے بچے ’وامیکا‘ رکھا ہے، سنسکرت میں وامیکا نام سے مراد ہے کہ ’دیوی درگا‘۔
انوشکا شرما بالی ووڈ کی ایک کامیاب اداکارہ اور پروڈیوسر ہیں جبکہ ویرات کوہلی کا شمار دنیا کے بہترین کرکٹرز اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں میں ہوتا ہے۔