• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھ ٹیموں پر مشتمل قومی خواتین ون ڈے ٹورنامنٹ آج سے شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ بدھ سے فیصل آباد میں شروع ہورہا ہے ۔ گزشتہ سیزن تک یہ 45اوورز کا ٹورنامنٹ پاکستان کپ ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے نام سے منعقد ہوتا رہا ہے جس میں تین ٹیمیں بلاسٹرز، چیلنجرز اور ڈائنامائٹس حصہ لیتی رہی ہیں لیکن اس سال پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ میں چھ ریجنل ٹیموں کو شامل کیا ہے جو ڈبل لیگ کی بنیاد پر 50 اوورز کے میچز کھیلیں گی۔ کراچی، لاہور ،ملتان پشاور ،کوئٹہ اور راولپنڈی کی ٹیموں کو کم از کم دس میچز کھیلنے کو ملیں گے۔
اسپورٹس سے مزید