• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہلی میں برقع پوش مسلم خواتین کو کیفے میں داخلے سے روک دیا گیا

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں برقعہ پوش مسلم خواتین کو کھانا کھانے کے لئے کیفے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے نفرت انگیز جرائم کے باعث حجاب پہننے والی خواتین اور طالبات کو اکثر ہراساں کیا جارہا ہے۔ متاثرہ مسلم خواتین نے کہا کہ انہیں جنوبی دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی کے قریب ایک کیفے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔

دنیا بھر سے سے مزید