• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کا پولیس کو کم عمر بچیوں کی ہر ممکن بازیابی کے اقدامات کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ-- فائل فوٹو
سندھ ہائیکورٹ-- فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ میں کم عمر بچی کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں ایس ایس پی ایسٹ نے انکشاف کیا کہ کم عمر بچیوں کو لاپتا کرنے میں مخصوص گروہ ملوث ہے، تحقیقات کیلئے سی آئی اے کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کو لکھا ہے کہ تحقیقات کے لیے سی آئی اے کی مدد فراہم کی جائے۔

درخواست گزار کے مطابق 2022ء میں سہراب گوٹھ سے 5 سال کی سیما لاپتا ہوگئی تھی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق بچی کی گمشدگی سے متعلق اخبارات میں اشتہار دیے ہیں۔

عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کو بچیوں کے اغوا کے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے کی خصوصی ٹیم کی تشکیل میں ناکامی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس کو کم عمر بچیوں کی ہر ممکن بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم بھی دیا۔

اس حوالے سے درخواست کی مزید سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی گئی۔

قومی خبریں سے مزید