• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، دونوں رہنماؤں نے مکہ ملاقات میں کیے گئے فیصلوں پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد پاکستان بھیجنے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے سرمایہ کاری سے متعلق مزید وفود پاکستان بھیجنے سے متعلق سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں غزہ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کی جانب سے سعودی ولی عہد کو دورۂ پاکستان کی دعوت کا اعادہ بھی کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید