• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر داخلہ کا بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث عملے کیخلاف کارروائی کا حکم


وزیر داخلہ محسن نقوی نے بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث عملے کے خلاف ملک گیر کارروائی کا حکم دے دیا۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف پورے ملک میں جاری کریک ڈاؤن بھی تیز کیا جائے، اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی اے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اوور بلنگ میں ملوث بجلی کمپنیوں کا عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

 محسن نقوی نے مزید کہا کہ بجلی چوری روکنے کےلیے بلوچستان اور کے پی کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سیکیورٹی دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید