مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ قوم نے عبدالستار ایدھی کو ’خادم اعظم‘ کا خطاب دیا ہے جو رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔
لاہورسے جاری بیان میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ انہوں نے ریسکیو 1122 سروس شروع کرتے وقت عبدالستار ایدھی سے مشاورت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں کو چاہئے کہ زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے ایدھی صاحب کی طرح دن رات محنت کریں،کچھ لوگ خود ساختہ خادم اعلیٰ بن جاتے ہیں لیکن خطاب وہی ہوتا ہے جو قوم دیتی ہے۔