• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق

کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی، موقع پر موجود شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق 4 ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے کہ موقع پر موجود افراد نے ایک ملزم کو پکڑ لیا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون اور بزرگ شہری زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

واردات کے دوران موقع پر موجود شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم بھی مارا گیا جبکہ ہلاک ڈاکو کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق خاتون کی شناخت شاہدہ کے نام سے کی گئی ہے اور وہ مقامی اسکول میں بطور آیا ملازمت کرتی تھی۔

حکام کے مطابق واقعے کے وقت وہاں سے گزرنے والی خاتون گولی کا نشانہ بنی۔

قومی خبریں سے مزید