• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی مزاحمت پر شہید شہریوں کو پولیس شہدا کے مساوی درجہ دیا جائے، اشرف قریشی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوچ کراچی کے سرپرست اعلی اشرف جبار قریشی نے کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کےملزمان کے مقدمات کے لیے ہرضلع میں خصوصی عدالت عدالتیں قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، کراچی پریس کلب میں ڈاکٹر سلیم حیدر،پاکستان بار کے وائس چیئرمین نعیم قریشی ،علامہ سید ناظر عباس تقوی ،علامہ اطہر حسین مشہدی ، محمد عسکری دیوجانی ،ناظم علی رضوی،ایم ایم بشیر ثانی، عادل کراچی والا ڈکیتی میں شہید شہری محمد عامر کے والد ابراہیم اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب دوران مشترکہ مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈکیتی مزاحمت میں شہید شہریوں کو پولیس کے شہدا کے مساوی درجہ دیا جائے اور تمام وہی مراعات دی جائیں۔انہوں نے شہر کے تمام صنعتکاروں سے اپیل کی ہے کہ ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہید کے لواحقین میں ایک یا دو کو ملازمت فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے 1993 میں ڈسٹرکٹ گورنر کےتقرر کا منصوبہ پیش کیا تھا ہم مطالبہ کرتے ہیں پیپلز پارٹی کی15سال سے قائم حکومت ڈسٹرکٹ گورنر کا تقرر کرکے اپنی لیڈر کے خواب کو پورا کرے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید