• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر بچیوں کا اغوا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کم عمر بچیوں کے اغواء میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے ایڈیشنل آئی جی کو خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیدیا، درخواست کی سماعت پر ایس ایس پی شرقی نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ کم عمر بچیوں کو لاپتا کرنے میں ایک مخصوص گروہ ملوث ہے، اغواء کے کیسز کی تحقیقات کے لیے سی آئی اے کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کو سی آئی اے کی مدد فراہم کرنے کیلئے لکھا ہے ، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 2022 میں سہراب گوٹھ کے علاقے سے 5 سالہ بچی سیما لاپتا ہوگئی تھی، پولیس رپورٹ کے مطابق بچی کی گمشدگی سے متعلق اخبارات میں اشتہار دیئے ہیں، عدالت نے سی آئی اے کی خصوصی ٹیم کی تشکیل میں ناکامی پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی اور پولیس کو کم عمر لڑکی کی ہر ممکن بازیابی کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست کی سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید