• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام ارکان قومی اسمبلی ملک کو درپیش مسائل کے حل پر مل کر کام کریں، برطانوی ہائی کمشنر کی PTI ارکان کو ناصحانہ تجویز

اسلام آباد (فاروق اقدس) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی پاکستان کو درپیش مسائل کے حل پر مل کر کام کریں اور خوشحال پاکستان کے لیے معاشی اصلاحات سے کام شروع کریں۔ یہ ناصحانہ تجویز پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس کے ایک وفد نے جمعرات کو اسلام آباد میں ملاقات کی۔ پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن، اسور حامد خان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے جاری ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا کہ جین میریٹ اور ان کی ٹیم ممبران کے ساتھ سیشن بے حد خوشگوار تھا جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید تعاون جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔

اہم خبریں سے مزید