خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان سےحلف نہ لینے کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے 24 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ہے جس میں عدالت نے وزیراعلیٰ اور صوبائی کابینہ کو اسمبلی اجلاس طلب کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 105 کے تحت 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جائے، خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل ان نو منتخب ممبران سے حلف لیا جائے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر کے پی اسمبلی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لیں، مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان کو حلف سے روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔