• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پولنگ سامان کی ترسیل کیلئے گاڑیاں کم پڑ گئیں

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

لاہور میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ سامان کی ترسیل کے لیے گاڑیاں کم پڑ گئیں۔

انجینئرنگ یونیورسٹی میں الیکشن سامان کیلئے موٹرسائیکلوں پر سامان کی ترسیل کی گئی۔

اس حوالے سے ایک موٹرسائیکل پر پولنگ کا عملہ اور دوسری موٹرسائیکل پر پولیس اہلکار سوار ہوا۔

پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکلوں پر پولنگ میٹریل کی ترسیل سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے، ٹرانسپورٹ کا نظام انتہائی ناقص ہے، گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 5 اور 16 صوبائی حلقوں میں ضمنی الیکشن 21 اپریل کو ہوگا جس کے لیے پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید