• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظیم ڈراما نویس اور شاعر شیکسپیئر کی برسی منگل کو منائی جائے گی

اسلام آباد (اے پی پی)عظیم ڈراما نویس اور شاعر شیکسپیئر کی برسی منگل 23 اپریل کو منائی جائے گی۔23 اپریل 1616ء کو نام وَر شاعر اور ڈراما نگار ولیم شیکسپیئر نے اس دنیا کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہا تھا۔ شیکسپیئر کو برطانیہ کا عظیم تخلیق کار مانا جاتا ہے ،جس نے عالمی سطح پذیرائی اور مقبولیت حاصل کی۔1564ء میں برطانیہ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہونے والے ولیم شیکسپیئر معمولی تعلیم یافتہ تھے۔ نوجوانی میں روزی کمانے کے لیے لندن چلے گئے اور وہاں ایک تھیٹر میں اسے معمولی کام مل گیا اور یہیں ان کے اندر لکھنے کا شوق پیدا ہوا۔شیکسپیئر نے کیرئیر کے آغاز میں پہلے چھوٹے موٹے کردار نبھائے ا اور پھر تھیٹر کے لیے ڈرامے لکھنے لگے ۔ ان کے قلم کے زور اور تخیل کی پرواز نے انہیں 1594 تک زبردست شہرت اور مقبولیت سے ہم کنار کردیا اور وہ لندن کے مشہور تھیٹر کا حصّہ بن گئے۔

دنیا بھر سے سے مزید