• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی عدالت کا شدید گرمی کی لہر کے باعث تمام اسکول بند کرنے کا حکم

ڈھاکہ (شِنہوا)بنگلہ دیش میں غیرمعمولی گرمی اور ریکارڈ درجہ حرارت کی وجہ سے ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بنچ نے پرائمری اور سیکنڈری اسکول جمعرات تک بند رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ یہ حکم ملک کے کچھ حصوں میں جاری شدید گرمی کی لہر کے دوران کلاسز دوبارہ شروع ہونے اور اس سے کچھ طلبا اور اساتذہ کے بیمار ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ اسکول اور کالج شدید گرمی کی وجہ سے 21 سے 27 اپریل تک بند رہنے کے بعد اتوار سے دوبارہ کھل گئے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید