• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

58 فیصد اسرائیلی عوام نیتن یاہو کے استعفیٰ کے حق میں ہیں، سروے

کراچی(نیوز ڈیسک)اسرائیلی نیوز چینل این 12کے ایک سروے کے مطابق، نیتن یاہوکی حمایت کرنے والے بلاک کو ووٹ دینے والے 28فیصدسمیت نصف سے زائد58فیصد اسرائیلی عوام کا خیال ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو فوری طور پرمستعفی ہوجانا چاہیے۔ مزید برآں، 48فیصد اسرائیلیوں کا خیال ہے کہ وزیر دفاع یوو گیلنٹ کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے، 50فیصد کا خیال ہے کہ اسرائیلی افواج کے چیف آف اسٹاف ہرزی ہیلیوی کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔

دنیا بھر سے سے مزید