• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی تیل کیلئے طالبان، قازقستان اور ترکمانستان کا لاجسٹک حب بنانے پر اتفاق

کراچی(نیوز ڈیسک)افغانستان کے وزیر تجارت نے کہاہے کہ روس سے جنوبی ایشیا تک تیل سمیت جنگ زدہ ملک کو علاقائی برآمدات کیلئے ایک اہم لاجسٹک پوائنٹ بنانے کیلئے طالبان نے قازقستان اور ترکمانستان کے ساتھ مغربی افغانستان میں ایک لاجسٹک حب بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے افغان دارالحکومت میں تینوں ممالک کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد طالبان کے قائم مقام وزیر تجارت نورالدین عزیزی نےکہا کہ طالبان کی نظریں اس لاکھوں ٹن تیل پر تھیں،جو انہیں توقع ہے کہ روس آنے والے برسوں میں جنوبی ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان کو نئے حب کے راستے تیل فروخت کرے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید