• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی پور، برہنہ پریڈ والی خواتین کو پولیس نے ہجوم کے حوالے کیا تھا، سی بی آئی

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست منی پور میں گزشتہ سال نسلی فسادات کے دوران دو خواتین کی برہنہ پریڈ کرائی گئی تھی۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومت نے سی بی آئی کو کیس کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری دی۔سی بی آئی نےحال ہی میں اس کیس کے حوالے سے عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے۔ چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منی پور پولیس کے عہدیدار وں نے خواتین کوایک ہزار افراد کے ہجوم کے حوالے کیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید