• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سڈنی میں چاقو بردار حملہ آور کو روکنے والے پاکستانی کو آسٹریلیا میں مستقل رہائش مل گئی

کینبرا(شِنہوا)آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے شاپنگ سنٹر میں چاقوزنی کی واردات کے دوران حملہ آور کو روکنے والے پاکستانی سیکورٹی گارڈ کو آسٹریلیا میں مستقل رہائش دے دی گئی ہے۔وزیر اعظم انتھونی البانی نے گزشتہ روز کہا کہ محمد طحہ کو اس حملے کے دوران غیر معمولی جرات کے اعتراف میں مستقل طور پر آسٹریلیا میں رہنے کی اجازت دی جائے گی، جس میں حملہ آورجوئیل کاچی سمیت سات افراد مارے گئے تھے۔ طحہ اور اس کے پاکستانی دوست فراز طاہر 13 اپریل کو ویسٹ فیلڈ بانڈی جنکشن شاپنگ سنٹر میں سیکیورٹی گارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے جب کوچی نے خریداروں پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید