• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں غیر قانونی تعمیرات کی تفصیلات سامنے آگئیں

مری جی پی او چوک، فائل فوٹو
مری جی پی او چوک، فائل فوٹو

مری میں گزشتہ 5 سال میں غیر قانونی طور پر تعمیر ہونے والی عمارات کی تفصیل سامنے آگئی۔

جیو نیوز کو موصولہ دستاویز کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) مری کی ملکی بھگت سے 176 غیر قانونی عمارتیں تعمیر کی گئیں۔

ٹی ایم اے دستاویز کے مطابق مری سٹی میں تعمیر 13 عمارتوں کے نقشے جمع نہیں کروائے گئے جبکہ 49 عمارتوں کے نقشے جمع کروائے گئے لیکن وہ مسترد ہوگئے۔

ٹی ایم اے دستاویز کے مطابق مری سٹی سے باہر تعمیر کی گئی 18 عمارتوں کے نقشے جمع نہیں کروائے گئے۔

دستاویز کے مطابق مری سٹی سے باہر تعمیر کی گئی 96 عمارتوں کے نقشے ٹی ایم اے آفس میں جمع کروائے گئے لیکن وہ مسترد ہوگئے۔

ٹی ایم اے دستاویز کے مطابق مری میں 31 تعمیر شدہ عمارتیں بغیر نقشے کے بنائی گئیں جبکہ 145 تعمیر شدہ عمارتوں کے جمع شدہ نقشے مسترد ہوئے ہیں۔

دستاویز کے مطابق مری میں بینک روڈ، ہال روڈ، ریچ بیل روڈ پر اب تک متعدد عمارتیں آپریشن کی زد میں آچکی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید