• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 بھارتی ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، الرٹ جاری

نئی دہلی(اے پی پی) بھارت کی چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے،الرٹ جاری ، چھتیس گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر میں پارہ 45.2 ڈگری ہوگیا ۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی)نے آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستو ں چھتیس گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ان ریاستوں میں درجہ حرارت 45.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہاں آئندہ 3۔4دن تک ایسی ہی حالات برقرار رہیں گے۔مزید براں محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرمی کے دنوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید