• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی ناصر رضوی نے IG اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

نئے انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ذرائع کے مطابق  آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے نوٹیفیکشن جاری ہونے کے 22 دن بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔

یاد رہے کہ علی ناصر رضوی کی بطور اسلام آباد آئی جی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا۔

علی ناصر رضوی کے آئی جی تعینات ہونے پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت میں تنازع تھا۔

اس سے قبل انسپکٹر جنرل اسلام آباد کی تعیناتی کے معاملے کے پیشِ نظر علی ناصر رضوی نے آج صبح ہی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا چارج چھوڑا تھا۔

سابق ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی انسپکٹر جنرل اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھالنے کے لیے اسلام آباد روانہ ہوئے تھے۔

علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع اولین فرض ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید