• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پی ایس سی کے کل ہونے والے تمام امتحانات 8 مئی تک ملتوی

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

سندھ پبلک سروس کمیشن (ایس پی ایس سی) نے کل ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے کل (23 اپریل 2024) کراچی ڈویژن کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ایس پی ایس سی کے ناظم امتحانات نے اعلان کردہ عام تعطیل کے نتیجے میں، حیوانیات، ریاضی، نباتیات اور کمپیوٹر سائنس میں لیکچرر (BPS-17) کی اسامی کے لیے انٹرویوز سے پہلے کا تحریری امتحان کراچی سمیت حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ کے تمام مراکز میں ملتوی کردیا ہے۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ کے تمام مراکز میں تحریری امتحان 08 مئی 2024 بروز بدھ تک ملتوی کر دیا گیا ہے جبکہ باقی شیڈول اور SOPS وہی رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید