• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس میں حکومت سپریم کورٹ نہیں جائے گی، بیرسٹر سلمان صفدر

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں سائفر کیس میں حکومت سپریم کورٹ نہیں جائے گی۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج 3 ماہ کی کوششوں کے بعد کیس کا فیصلہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کیس اپنی نوعیت کا پہلا مقدمہ تھا، جس میں ججز نے میرٹ پر فیصلہ کیا، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی رہائی دور نہیں ہے۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ استغاثہ کو بھرپور وقت دیا گیا مگر انہوں نے اپنے اصولی موقف سے فرار حاصل کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی اپنے حلف کی خلاف ورزی نہیں کی، میں سمجھتا ہوں کہ اس کیس میں سرکار سپریم کورٹ میں نہیں جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید