• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنجدی کی کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11 کانکن جاں بحق

بلوچستان میں سنجدی کی کوئلہ کان میں دم گھٹنے سے 11 کانکن جاں بحق ہوگئے۔

چیف مائن انسپکٹر عبدالغنی کے مطابق کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث کانکن جاں بحق ہوئے۔ کانکنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے سوات سے ہے۔

چیف مائن انسپکٹر  کا کہنا ہے کہ جاں بحق کان کنوں کی لاشیں کان سے نکال لی گئی ہیں جبکہ کان کو سیل کردیا گیا۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کا مزید کہنا ہے کہ کان کنوں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کی جارہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید